ڈھاکہ، 9 جولائی (ذرائع)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے باہری علاقے میں جمعہ کی شام ایک جوس فیکٹری میں لگی زبردست آگ میں خواتین سمیت 52 مزدوروں کی موت ہوگئی اور کم سے کم دیگر لوگ زخمی ہوگئے-
اسکے علاوہ لوگوں نے آگ سے بچنے کے لیے فیکٹری کے اوپر سے چھلانگ لگا دی، درجنوں ابھی بھی لاپتہ
ہے-
اس واقعے سے متعلق بہت سی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو کافی پریشان کن ہیں۔ تصویروں میں ، لوگ اپنے لوگوں کے لیے روتے دکھائی دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نارائن گنج کے بھلوٹا علاقے میں ہاشم فوڈز لمیٹیڈ کی شازان جوس فیکٹری کی ہمہ منزلہ عمارت میں شام قریب پانچ بجے آگ لگ گئی-