ممبئی،24 جنوری(ذرائع) ناگپور کے قریب بھنڈارا ضلع میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں آج صبح ہوئے زبردست دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ سنجے کولٹے نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے بھنڈارا ضلع میں واقع کارخانے میں صبح 10.30 بجےدھماکہ ہوا۔ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں جبکہ فائر فائٹرز صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے
ہیں۔
بھنڈارا میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ بھنڈارا میں آرڈیننس فیکٹری میں بڑا دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعہ میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ " مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھنڈارا میں آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں جان گنوانے والوں کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔