وزیر اعلیٰ کی رہائش بھی قریب ہی ہے۔
منی پور، 15 جون (ذرائع) منی پور کی راجدھانی امپھال میں ہائی سیکورٹی سیکرٹریٹ کامپلیکس کے قریب ایک عمارت میں آج آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ عمارت وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ
کے سرکاری بنگلے سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی۔