: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/23جون(ایجنسی) معروف اور 5 اسٹار ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ غفلت کے معاملات آئے دن سامنے آتے رہتےہیں، چھوٹے سے علاج کے لیے موٹی رقم کی خبریں تو آپ نے سنی ہوگی ، لیکن دہلی کے معروف ہاسپٹل سر گنگنا رام کے ڈاکٹروں نے تو ایک قدم آگے بڑھ کر عجوبہ کردیا، ڈاکٹروں نے یہاں علاج کےلیے آئے 60 سالہ شخص
کو مردہ قرار دیا. شخص کے افراد خاندان جب آخری رسوم کے لیے نعش کو لے جارہے تھے تبھی شخص زندہ ہوگیا، مردہ شخص کے زندہ ہونے سے وہاں موجود سبھی لوگوں کے ہوش اڑ گئے، حالانکہ اپنے ساتھی کو زندہ دیکھ افراد خاندان نے خوشی ظاہر کی ہے، لیکن ہاسپٹل پر لاپرواہی کرنے کا الزام لگایا ہے.ادھر ہاسپٹل نے ان الزاموں سے انکا رکیا ہے-