: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 6 جولائی (ذرائع) حیدرآباد میں قتل کے وارداتوں کا سلسلہ ختم ہوتا نہیں دیکھ رہا ہے- پولیس کی سختی کے باوجود آج یعنی 6 جولائی کو حیدرآباد کے کالا پتھر روڈ پر ہفتہ کی سہ پہر معمولی تنازعہ پر ایک شخص پر چاقو سے وار کیا گیا۔ یہ واقعہ کالاپتھر پولیس اسٹیشن روڈ
پر دن کے اجالے میں پیش آیا۔ چاقو کے حملے میں 22 سالہ شخص کے پیٹ میں زخم آیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چاقو مارنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ خبر ہے کہ 700 روپے کے مسئلہ پر یہ واقع پیش آیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔