: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 5 ڈسمبر (ذرائع) چندرائن گٹہ میں مجلس اتحادالمسلمین کے مقامی پارٹی دفتر کو ایک نامعلوم شخص نے آگ لگانے کی کوشش کی- جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں ایک نوجوان اپنے چہرے کو ڈھانپے ہوئے دفتر کے داخلی دروازے پر پیٹرول چھڑکتے ہوئے نظر آرہا ہے- پیٹرول ڈالنے کے بعد شخص نے ماچس جلا کر پھینک دی اور وہاں سے روانہ ہوگیا- آگ نے دروازے کو اپنی لپیٹ
میں لے لیا لیکن نقصان دروازے کے ایک حصے تک محدود تھا کیونکہ چند رہائشیوں نے آگ کے شعلوں کو دیکھا اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔ اطلاع ملنے پر چندرائن گٹہ پولس موقع پر پہنچی اور جانچ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھا کیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے مقامی لیڈر سید شریف کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات اور اس شخص کو گرفتار کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔