the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھوپال/13جولائی(ایجنسی) بھوپال کے مسرود علاقے میں یرغمال بنائی گئی ماڈل کو پولیس اب تک آزاد نہیں کرا سکی ہے۔ لڑکی کے جاننے والے روہت سنگھ نام کے نوجوان نے اسے یرغمال بنا رکھا ہے۔ روہت نے لڑکی پرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔ لڑکی زخمی ہے، لیکن روہت پولیس اوراہل خانہ کے کسی بھی رکن کو گھسنے نہیں دے رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق لڑکی بی ایس این ایل کے ریٹائرڈ اے جی ایم کی بیٹی ہے۔ وہ ایم ٹیک کرنے کے بعد ممبئی میں ماڈلنگ کرتی ہے۔ ملزم روہت بھی ماڈل ہے۔ معاملہ فورچیون سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کا ہے۔ جمعرات شب روہت نے ماڈل لڑکی کو یرغمال بنا لیا، لیکن اس کا پتہ صبح 7 بجے چلا۔ وہ خود کو گولی سے اڑانے



کی دھمکی دے رہا تھا۔


خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اورریسکیو آپریشن شروع کیا، لیکن 10 گھنٹے کے بعد بھی پولیس ناکام رہی۔ نوجوان ہاتھ میں قینچی اور پسٹل لئے ہوئے ہے۔ پولیس کو دیکھ کر اس نے خود کو زخمی کرلیا۔

بتایا جارہا ہے کہ روہت اس ماڈل کو پہلے سے جانتا ہے اورکافی وقت سے مسلسل اس پر شادی کے لئے دباو بنا رہا ہے۔ لڑکی کو بھی اس نے زخمی کردیا ہے۔ پولیس کٹراوررسی لے کر پہنچی ہے۔ لڑکی کو صحیح سلامت باہر نکالنے کی کوش کی جارہی ہے۔ لڑکی کی ماں کو بلاکرانہیں اندربھیجنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.