حیدرآباد، 9 ڈسمبر(ذرائع) اپل اسکائی واک سے ایک شخص نے پیر کے روز چھلانگ کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی-لیکن وہ زندہ بچ گیا-شخص کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
کچھ ذاتی مسائل سے پریشان، بھوانی نگر کے 42 سالہ شخص نے اپنی زندگی ختم کرنے کی
کوشش کی۔انہوں نے اسکائی واک پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی۔ تاہم، اونچائی کم ہونے کی وجہ سے، انہیں صرف زخم آئے-واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر سائیکل سوار اور راہگیر انہیں بچانے کے لیے پہنچ گئے۔شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔