حیدرآباد، 30 ستمبر (ذرائع) جمعرات کی شام ایک نامعلوم شخص دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگانے کے بعد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق 35 سے 40 سال کے درمیانی شخص میٹرو اسٹیشن پہنچا اور سیڑھیوں سے پلیٹ فارم پر گیا اور
وہاں سے اس نے چھلانگ لگائی۔
مقامی افراد نے اسے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور اسے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا۔
پولیس اس شخص کی شناخت اور اس کے افراد خاندان کو مطلع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔