حیدرآباد، 14 ڈسمبر(ذرائع) ہفتہ کی رات عطاپور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پی وی این آر ایکسپریس وے سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اس انتہائی اقدام کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
دستیاب معلومات کے مطابق، تیس سالہ شخص، فلائی اوور پر آیا اور پلر نمبر 155
سے سڑک پر کود گیا۔ اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔راہیگروں نے ایمبولینس کو اور پولیس کو اطلاع دی ۔
اطلاع ملنے پر عطاپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔
نعش کو عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔