لندن، 30 اپریل (ذرائع) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے ہینالٹ کے قریب منگل کو ایک شخص نے لوگوں پر تلوار سے حملہ کردیا۔ اس واقعے میں ایک 13 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا، جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
ہیں۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے متعدد افراد اور دو اہلکاروں پر تلوار سے حملہ کیا۔