: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ڈھاکہ، 4 اپریل (یو این آئی) بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے بنگا بازار علاقہ میں منگل کی صبح شدید آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیر محکمہ اور سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کی کم سے کم 141 کائیوں کام کر رہی ہیں۔ فائر سروس کنٹرول روم کے ڈیوٹوٹی آفیسر رفیع الفاروق نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے ملک کے سب بڑے کپڑا بازار میں آگ لگنے کی تصدیق کی حالانکہ ، انہوں نے آگ لگنے کے وجوہات
کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال آگ پر قابو پانے کے لئے فائر سروس کی 41 یونٹ کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی اکائیاں راستے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن ( آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا، بنگلہ دیش کی فوج ایک ریسکیو ٹیم اور فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کو شدید آگ پر قابو پانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔