the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد شہر میں منگل کی رات 8 بجے سے اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔
اس دوران تیز ہواؤں کے باعث حسین ساگرمیں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی بے قابو ہوکر کچھ فاصلے تک بہہ گئی ۔ 
یہ کشتی 40 سیاحوں کو لے کر کے بدھ کی سمت جا رہی تھی، پہنچنے سے پہلے ہی ہوا کے تیز جھونکوں کی وجہ سے بے قابو ہو کر کچھ دور تک بہہ گئی جس پر عملہ فوری طور پر وہاں پہنچ گیا اور سیاحوں کو بچا کر بحفاظت کنارے تک لایا گیا۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ شہر کے گچی باولی، کونڈا پور اور رائے درگم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ چندا نگر، میاں پور، بالا نگر، سورارام، سیری لنگم پلی، پٹن چیرو، امین پور، الوال، نظام پیٹ ، ملکا



جیگری، امیرپیٹ، پنجہ گٹہ، ای سی آئی ایل، ایس آر نگر، کوکٹ پلی، موسی پیٹ، پرگتی نگر، باچوپلی میں شدید بارش ہوئی۔ شدید بارش کے باعث  کئیں درخت ٹوٹ کر راستوں پر گر پڑے جس کی وجہ سے برقی کی سربراہی بند ہو گئی۔ موسلادھار بارش کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی علاقوں میں گاڑیاں کلومیٹر دور تک پھنسی رہیں اور ٹریفک جام ہوگیا۔

حیدرآباد کے پرانے شہر کے سنتوش نگر، چمپاپیٹ، سعیدآباد، سرور نگر، بہادر پورہ، فلک نما، چندرائن گٹہ، بارکس میں زور دار بارش ہوئی ۔ کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ مشیرآباد، آر ٹی سی کراس روڈ، چکڑپلی، باغ لنگم پلی ، رام نگر، ایڈک میٹ، کاواڑی گوڑا، گاندھی نگر، عنبرپیٹ، گول ناکا، کاچی گوڑا، نلہ کنٹہ، ودیا نگر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.