(راست)
حیدرآباد میں ایک پولس
اہلکار نے ایک نوجوان کو بے دردی سے پیٹا، جس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔
یہ واقعہ کل دیر رات چادر
گھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود رسول پورہ میں پیش آیا۔ کانسٹیبل ایک نوجوان کو بے دردی سے لاٹھی سے مارتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جس کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔ زخمی نوجوان جس کی شناخت سمیع خان کے نام سے ہوئی ہے، اس کو عثمانیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔