محبوب نگر، 24 مئی (ذرائع) ریاستہائے متحدہ کے الینوئس میں منگل کی رات سڑک حادثہ میں محبوب نگر ضلع کے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ بویا مہیش (25 سالہ)، جو بھوت پور منڈل کے کپیٹا گاؤں کا رہنے والا ہے، ڈسمبر
میں کانکورڈیا یونیورسٹی میں ایم ایس کرنے کے لیے امریکہ گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مہیش اور اس کے دوست شیوا، سری لکشمی اور بھرت منگل کی رات لانگ ڈرائیو پر گئے تھے۔ جس گاڑی وہ سفر کر رہے تھے، بے قابو ہو کر الٹ گئی-