: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ضلع پنا/6جون(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں ایک نابا لغہ کا اغوا کر کے 6 ملزموں کے ذریعہ آبرو ریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نابالغہ کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے ضلع کٹنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریپورہ تھانہ پولیس نے متاثرہ اور اس کے والد اور بھائی
کا بیان درج کرکے نامزد ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 3 جون کو متاثرہ اپنے گھر کے آنگن میں سو رہی تھی۔ اسی دوران ملزموں نے اس کا منھ دبا دیا اور جنگل کی طرف اٹھا کرلے گئے ۔ پھر اس کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کی ۔ بیہوشی کی حالت میں نابالغہ کو ملزموں نے نوتعمیر پردھان منتری آواس میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔