the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریوا،5دسمبر(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے ضلع ریواکے گڑھ تھانہ علاقے میں آج صبح ایک بس کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانےسے بس میں سوار نو مسافروں کی موت ہوگئی اور 32دیگر مسافر زخمی ہوگئے،ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو سنجے گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
ریوا رینج کے پولیس ڈائریکٹر جنرل چنچل شیکھر نے بتای اکہ بس جبل پور سے سیدھی جارہی تھی۔ ریوا ضلع کے گڑھ قصبے پر ایک پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں ایک بچی ،دو خواتین سمیت نو افراد کی موت ہوگئی اور 32افرادزخمی ہوگئےہیں۔ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو ریوا کے سنجے



گاندھی میموریل اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بس میں ریوا ،سیدھی اور جبل پور کے تقریباً پچاس مسافر سوار تھے۔
آئی جی شیکھر نے بتایا کہ بس میں ریوا،سیدھی اور جبل پور کے تقریباً پچاس مسافر سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ مسافروں سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ بس کافی تیز رفتار سے جارہی تھی۔حالانکہ حادثے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے،لیکن ایسااندازہ ہے کہ ہلکے کہرے یا پھر ڈرائیور کو جھپکی لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے۔
ہلاک شدگان میں آٹھ کی شناخت ہوگئی ہے،جبکہ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.