حیدر آباد 15 مارچ (یو این آئی ) " لکی ڈرا کے ذریعہ انعام دیا جائے گا " کہہ کر سینما ٹا کیز اور پٹرول پمپس پر فون نمبرس مانگنے والے افراد کو اپنے فون نمبرس نہ دیں، یہ ہدایت. تلنگانہ کے محکمہ امور صارفین و سیول سپلائزڈ پارٹمنٹ کے انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار ما چنار گھو
نندن نے دی۔
آج عالمی یوم صارفین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کچھ تجارتی ادارے چالا کی سے فون نمبر س جمع کر کے بعد میں "لکی ڈرا میں انعام نکلا" کہہ کر دھو کہ دہی کرتے ہیں۔
انہوں نے پٹرول پمپ مالکان اور سینما گھروں کے منتظمین کو محتاط رہنے کی تاکید کی۔