حیدرآباد، 2 ڈسمبر(ذرائع) تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے چیوڑلہ میں ایک لاری سڑک کے کنارے واقع سبزی منڈی سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم چار کی اموات کا اندیشہ ہے۔یہ واقعہ حیدرآباد سے 40 کلومیٹر دور الورو سبزی منڈی 2ڈسمبر کی شام
میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بازار میں کم از کم 50 افراد موجود تھے کہ حادثہ پیش آیا جن میں سے متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق، سیمنٹ سے لدی ایک لاری سڑک کے کنارے منڈی میں کھڑے سبزی فروشوں سے جا ٹکرائی، ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد رک گئی۔