پٹنہ/4جنوری(ایجنسی) بہار میں ایک کے بعد ایک دن دہاڑے بینک میں گھس کر ہتھیار کے زور پر لوٹ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں. بہار کے سمستی پور کے گولہ روڈ پر واقع یوسی او بینک کی شاخ کھلی ہی تھی کی 7 سے 8 کی تعداد میں مجرم برانچ
میں گھس آئے- ان مجرموں نے تقریبا 52 لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے. لوٹرے بینک میں لگے سی سی ٹی وی کی ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئے.
لوٹرے گراہک بن کر بینک میں داخل ہوئے- اسکے بعد پستول نکا ل کر سبھی کو ایک کمرے میں بند کردیا-