منرویہ، 20 جنوری (یو این آئی/ژنہوا) لائبریا کے دارالحکومت منروویہ کے مضافاتی علاقہ کریو ٹاؤن میں ایک کھلے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 30 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے پولیس کے ترجمان موسی کارٹر نے جمعرات کے روزمنروویہ میں صحافیوں کو بتایا۔ یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب 'ٹھگوں کے ایک گروہ' نے چاقو لے کر ساحل
سمندر کے علاقے میں مذہبی سرگرمیوں میں شریک سینکڑوں افراد پر حملہ کیا۔
مسٹر کارٹر نے کہا کہ مرنے والوں میں 11 بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں جن کی اب تک موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔پولس ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس بھگدڑ میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔