حیدرآباد13/جنوری (یواین آئی) زرعی باولی میں تیندوا گرگیا۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع راجناسرسلہ کے ملکاپورکے حدود میں پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کو بچانے کی کوششیں شروع کردیں۔
بوئن
پلی منڈل میں ملکا پور گاؤں کے قریب تیندوا کنویں میں گر گیا- وہ رات میں پانی پینے کے لیے کنویں کے پاس آیا تھا- اس درمیان وہ اچانک کنویں میں گر گیا- دوسرے دن صبح جب کنویں سے پانی کی آواز آئی تو لوگوں نے دیکھا کہ تیندوا پانی سے نکلنے کی کوشش کررہا تھا-