: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 13 مئی (ذرائع) ایل بی نگر کانسٹیبل ٹی ستیش کے فوری اقدامات کی وجہ سے جمعہ کو ایک 37 سالہ شخص کی جان بچ گئی، ایک شخص ایل بی نگر فلائی اوور سے کود کر اپنی جان لینے کی کوشش کررہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ شخص فلائی اوور کے کنارے کھڑا تھا اور چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہا تھا۔ کانسٹیبل ستیش فوراً حرکت میں آتے ہوئے اس شخص سے بات کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس کو دیگر مسافروں کے ساتھ انتہائی قدم اٹھانے والے شخص کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بالآخر، پولیس والے نے اسے محفوظ طرف کھینچ لیا اور ایک خودکشی کرنے والے شخص کی جان بچا لی-