: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مراکش/15نومبر(ایجنسی) مراکش کے معروف گلوکار سعد المجرد پر آبرو ریزی کا الزام لگانے کے تقریبا ایک سال بعد 21 سالہ فرانسیسی لڑکی "لورا پریول" نے اب واقعے کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ لورا کی جانب سے یہ تفصیلات اتوار کے روز یوٹیوب پر پوسٹ کیے جانے والے ایک وڈیو کلپ میں سامنے آئی ہیں۔
وڈیو کلپ میں لورا نے سعد المجرد پر الزام عائد کیا کہ مراکشی فن کار نے واقعے کی رات اس کی آبرو ریزی کے علاوہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ لورا کے مطابق اُس رات وہ ایک نائٹ کلب میں تھی تو المجرد نے اس کو اپنی میز پر بلا کر ایک دوسرے نائٹ کلب چلنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس کے بعد وہ لورا کو گھر چھوڑ دے گا۔
تاہم باہر نکلتے ہی المجرد نے لورا کو بتایا کہ اب وہ اپنے ایک دوست کے ہوٹل جا رہے ہیں اس لیے کہ جس جگہ جانے کا ارادہ تھا، وہ مناسب نہیں۔
لورا کا کہنا ہے کہ وہ المجرد کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش رکھتی تھی۔ دوست کے ہوٹل پہنچ کر انہوں نے دو دیگر دوستوں کے ساتھ رات موج مستیوں میں گزاری۔ اس کے بعد المجرد نے لورا کو ایک دوسرے ہوٹل جانے کی تجویز پیش کی جہاں اس نے پورا ونگ بُک کرایا ہوا تھا۔ لورا کے مطابق ہوٹل پہنچ کر المجرد نے اس کے قریب آنے کی کوشش کی جس کو لورا نے پسند نہیں کیا۔ اس پر المجرد نے لورا کے ساتھ مار پیٹ کی ، لورا نے اپنے دفاع کی کوشش کی مگر اس کے بقول المجرد اپنی زیادہ طاقت کے بل بوتے پر غالب آ گیا اور اس کو آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔