the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھیم پوری/کھیری، 28 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کےضلع لکھیم پور کھیری کے پسگنواں علاقے میں آج صبح ہوئے ایک شدیدسڑک حادثے میں ٹاٹا میجک پر سوار 13 افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس چنپا نے بتایا کہ صبح تقریبا پانچ بجے ٹاٹا میجک گاڑی شاہجہاں پور سے سیتاپور مسافروں کو لے کر جارہی تھی ۔ یہ گاڑی شاہجہاں پور ۔ سیتاپور قومی شاہراہ نمبر 24 پر اوچولیا کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ اس حادثہ میں نو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا سبھی زخمیوں کو شاہجہاں پور کے



ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چار زخمیوں نے دم توڑ دیا ۔ گاڑی میں کل 17 افراد سوار تھے۔ چار زخمیوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔مہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست میں ’روڈ سیفٹی ویک‘منایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف آئے دن سڑک حادثوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے۔ اس کے پہلے 26 اپریل کو کشی نگر میں ایک اسکول بس بغیر گارڈ والے ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس میں 13 بچوں کی موت ہو گئی تھی۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1041

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.