حیدرآباد/8ڈسمبر(ایجنسی) لکڑی کے پل علاقے میں رویندربھارتی کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی، مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو واقع کی معلومات دی، عملہ نے کار پر قابو پالیا، بتایا گیا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کار میں آگ لگی-
پولیس نے بتایا کہ کار
میں آگ لگتے ہی ڈرائیور نے کار روکی اور نیچے اتر کر دیگر گاڑی والوں کو ہوشیار کیا، اس نے دیکھا کہ کار کے انجن میں آگ لگی ہے، ڈرائیور کی ہوشیاری سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا-
بتادیں کہ ڈی جی پی آفس اور تلنگانہ اسمبلی قریب ہی ہونے سے پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی.