: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کرنول: کرنول کی فیملی کورٹ نے ایک قتل کیس میں سنسنی خیز فیصلہ سنایاہے۔ تفصیلات کے مطابق کرنول سے تعلق رکھنے والے روکمنی اور شراون کی سال 2023میں شادی ہوئی تھی۔ اسی دوران شادی ہونے کے صرف 14دنوں میں داماد شراون، سسر ورا پرساد اور ساس رما دیوی نے روکمنی کی ماں رمادیوی کا بہیمانہ طریقے سے قتل کردیاتھا۔ جس پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے روکمنی نے شوہر شراون، سسر ورا پرساد اور ساس رما دیوی
کے خلاف پولیس میں شکایت کی۔ جس کے بعد پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے شوہر شراون، سسر ورا پرساد اور ساس رما دیوی کو قصور وار مانا۔ اس کے علاوہ پولیس نے عدالت میں ثبوت اور شواہد بھی پیش کئے۔ دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد فیملی کورٹ نے روکمنی کے شوہر شراون اور سسر ورا پرسادکو پھانسی کی سزا سنائی۔ جبکہ قتل معاملہ میں ساتھ دینے پر ساس رما دیوی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔