کلکتہ،20جون (ایجنسی)ماڈل اوشی سین گپتا Ushoshi Sengupta کے ساتھ چھیڑ خانی معاملے میں شکایت پر کارروائی نہیں کرنے کے پاداش میں کلکتہ پولس کے ایک آفیسر معطل اور دو پولس اہلکاروں کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ماڈل کے ساتھ دو دن قبل ہی چھیڑخانی کا
معاملہ سامنے آیا تھا۔
جنوبی کلکتہ کے چارو مارکیٹ پولس اسٹیشن میں سب انسپکٹر پیجوش کمار کو معطل کیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پارتھا چٹرجی میدان پولس اسٹیشن اور بھوانی پور پولس اسٹیشن کے مینون مجمدارکو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔