کلکتہ/17ستمبر(ایجنسی) کلکتہ شہر کے مصروف ترین علاقہ بڑا بازرکے باگری مارکیٹ میں اتوار کے روز تقریباََ 1000 دکانوں والی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے سبب کاروباریوں کا خاصا نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستانی افواج کے جوان بھی فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ مل کر اس آپریشن کو انجام دے رہے ہیں۔
start;">ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ اس آتشزدگی کی وجہ سے تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متعدد مرتبہ بازار سے متعلق معلومات طلب کی تھی مگر بلڈنگ انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ عمارت میں آتشزدگی کی شروعات 2:45 رات میں ہوئی۔ پورا علاقہ دھواں سے بھر ا ہوا ہے ۔ پورے علاقے سے مقامی لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔