the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
شملہ ، 11 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں نگلساری کے نزدیک مٹی کے تودے میں دبنے سے ایک شخص ہلاک ، نو دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ملبے کے نیچے دبنے سے 30 افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے پولیس اور انتظامیہ کے مطابق ہری دوار جانے والی ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نگلساری کے نزدیک پہاڑی سے بھاری پتھر گرنے کی وجہ سے اس کی زد میں آگئی ، جس میں روہت کمار نامی نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے ، جبکہ بس ڈرائیور سمیت آٹھ دیگر زخمی ہیں۔ بس کے علاوہ ایک کار اور ایک ٹپر بھی ملبے تلے کے نیچے دب گئے۔ زخمیوں کو بھاونگر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
بس صبح 8:50 پر ریکانگ پیو سے ہری دوار کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے جائے واقع پر پہنچ کر آئی ٹی بی پی اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر



مینجمنٹ ٹیم کے ذریعے امدادی اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نےبتایا کہ ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ این ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی ، پولیس کی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں۔ لیکن پہاڑ کے ٹوٹنے کی وجہ سے بچاؤ کام میں دشواری آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہریانہ ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے ہیلی کاپٹر کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے دو ہیلی کاپٹر طلب کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک 9 افراد کو بچایا گیا ہے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ وزیراعلی نے بتایاہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے فون پر بھی بات کی ہے اور فوج نے بھی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.