: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،7 فروری (ذرائع) ایل بی اسٹیڈیم میں کنڈرگارٹن کے ایک طالب علم کی منگل کے روز سمپ میں گرنے سے موت ہوگئی۔ محمد آہل (6) نامی لڑکا ٹولی چوکی کے پرائیوٹ اسکول کا طالب علم تھا، منگل کو ایل بی اسٹیڈیم میں اسکول کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پہنچے تھا۔ ان کے ساتھ ان کا بڑا بھائی عادل اور والدہ صفیہ بھی تھیں۔ جب کھیلوں کے مقابلے جاری تھے کہ لڑکا اسٹیڈیم میں لاپتہ
ہوگیا۔ کچھ گھنٹوں کی تلاش کے بعد، لڑکا پانی کے ایک سمپ میں پایا گیا، جو اسٹیڈیم کے اندر 12 فٹ گہرا ہے۔ لڑکے کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ عابڈس پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ والدین نے اس واقعے کے لیے اسکول انتظامیہ اور ایل بی اسٹیڈیم انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا کہ سمپ کو صحیح طریقے سے نہیں ڈھاپا گیا تھا اور بچہ پھسل کر ڈوب گیا۔