the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ایڈُکی، 07 اگست (یو این آئی) کیرالہ میں ایڈُکی ضلع کے راجمالہ میں جمعہ کو شدید بارش ہونے کے سبب تودہ کھسکنے سے کم سے کم 10 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 85 افراد لاپتہ ہو گئے اس دوران 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات سے علاقے میں شدید بارش ہو رہی ہے جس کے سبب مُنار میں راجمالہ کے پیٹیمُڈی میں علی الصباح تقریباً چار بجے تودہ کھسکنے کا یہ واقعہ ہوا۔ جائے وقوعہ سے 10 لاش برآمد کی گئی ہیں جبکہ 16 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سے چار افراد کی حالت سنگین ہے۔ بچائے گئے لوگوں کو یہاں کے کنَّن دیون اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس علاقے سے دیگر علاقوں کا رابطہ کم ہونے کے سبب واقعہ کے بارے میں کئی گھنٹوں بعد صبح پتہ چل سکا۔
نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔ ایک



افسر سے یو این آئی کو بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم کے تحت عوام کو طیارے کے ذریعے نکالنے کی کوششیں بھی موسم خراب ہونے کے سبب فی الحال کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں۔ پڑوسی ضلع کے اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
شروعاتی گھنٹوں میں پولیس یا محکمہ محصولات کے افسر جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ پائے تھے کیونکہ گذشتہ رات کو علاقے کو جوڑنے والا پیریاورم پل سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا۔ مُنَّار سے تقریباً 30 کلومیٹر دور یہ تودہ کھسکا لیکن علاقے کے خراب بنیادی ڈھانچے کے سبب بچاؤ مہم میں تاخیر ہوئی۔ اس علاقے کے ایراویکُلم نیشنل پارک کا حصہ ہونے کے سبب ترقیاتی کام کافی کم ہوئے ہیں۔
تودہ کھسکنے سے بڑی تعداد میں لوگوں کے دبنے کا اندیشہ ہے جن میں سے زیادہ تر کَنَّن دیو گن باغان کے مزدور ہیں جو وہاں 20 گھروں میں رہتے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.