قازقستان، 25 ڈسمبر(ذرائع) آذربائیجان ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ چہارشنبہ کے روز قازقستان کے شہر اکتاو میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ طیارہ باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا۔ لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے اکتاؤ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ زمین سے ٹکراتے ہی طیارہ دو حصوں میں بٹ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ طیارے میں
سوار 67 مسافروں اور عملے کے 5 ارکان میں سے کئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حادثے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ جیسے ہی زمین پر گرا، آگ اور دھویں کے بادل آسمان پر پھیل گئے۔ دور سے دھوئیں کے بادل نظر آرہے تھے۔
حادثے کے بعد 50 سے زائد امدادی کارکن موقع پر موجود ہیں۔ قازقستان کی ہنگامی وزارت نے کہا کہ ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔