: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سرینگر/12اکتوبر(ایجنسی) کشمیر میں چوٹی کاٹنے کے واقعات کے خلاف علیحدگی پسند لیڈروں کی آج اسٹو ڈنٹس سے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں مظاہرہ کرنے کی اپیل کے بعد انتظامیہ نے یہاں کے سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر بصیر احمد خاں نے احتیاطاً آج سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں،کالجوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا۔ اننت ناگ،پلوامہ اور
بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنروں نے بھی سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات دیئے۔
وادیٔ کشمیر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں کل سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوا تھا۔ سالانہ امتحانات کو مقررہ پروگرام کے مطابق پیر سے شروع ہونا تھا، لیکن وادی میں چوٹی کاٹنے کے واقعات کو لیکر علیحدگی پسند رہنماؤں کی ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے امتحانات مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے۔ کشمیر یونیورسٹی نے آج حکم جاری کر کے سبھی کلاسوں کو رد کردیا ہے۔ لیکن تمام امتحانات مقررہ پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے۔