the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کشمیر/20جون(ایجنسی) جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں قائم بوائز گجر بکروال ہاسٹل میں استاد کے ہاتھوں درجنوں طلبہ کی شدید پٹائی کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک استاد چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کی کلاس میں دس منٹ دیر سے آنے پر پٹائی کرتا ہے۔ استاد کی طرف سے طلبا کے تئیں اس جارحانہ رویہ کی زبردست مذمت کی جارہی ہے۔

ایک طالب علم نے ہوسٹل میں پیش آئے پٹائی کے واقعہ پر کہا کہ ہمیں آنے میں تھوڑی دیر ہوئی تو انہوں نے ہمیں بہت مارا۔ انہوں نے ہمیں دس منٹ تک لاٹھیوں سے مارا۔ ہم قریب 20 سے 25 بچے تھے۔



دریں اثنا چائلڈ کوارڈی نیٹر میناکشی رینہ نے کہا کہ استاد نے اس حرکت کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد نے یہ حرکت انجام دینے کا اعتراف کیا ہے ، مزید انکوائری جاری ہے اور متعلقہ حکام نے بھی اس استاد کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

رینہ نے کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ طلبا کو جسمانی سزا دینے کے بجائے ان کے ساتھ مفاہمانہ اپروچ روا رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ویڈیو ہم تک پہنچا تو ہم ہوسٹل چلے آئے۔ بچوں نے مار پیٹ کی تصدیق کی۔ کچھ بچوں نے مار پیٹ کے نشان بھی دکھائے۔ بچوں کو کسی بھی قسم کی سزا دینا غلط ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.