کرناٹک/20جون(ایجنسی) کرناٹک کے puttur پوتور میں پیر کو ایک انوکھی بارات دیکھنے کو ملی، یہاں JCB ڈرائیور دولہا اپنی دلہن کو ڈولی ،گھوڑا یا کار میں نہیں بلکہ جے سی بی مشین میں لیے گیا، اس انوکھی جے سی بی مشین میں شادی کرکے لیے آیا، اس انوکھی وداعی کو دیکھنے کے لیے پورا گاؤں آگیا، ٹائمز آف
انڈیا کی خبر کے مطابق سنتیار گاؤں کے چیتن جے سی بی میشن چلاتے ہیں، اسکی شادی پاس کے گاؤں میں رہنے والی ممتا سے ہوئی.
چیتن نے فیصلہ لیا کہ وہ کار یا پھر گھوڑی سے نہیں بلک ہجے سی بی سے بارات لیکر جائیں گے اور اسی سے دولہن کو لائیں گے، اس نے جے سی بی میشن کی پوری طرح سجا کر شادی کے منڈپ پہنچا.