: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں ، 8دسمبر (ایجنسی)جموں و کشمیرمیں ضلع پونچھ کے منڈی میں ہفتہ کی صبح ایک مسافر بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں11افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح لورن سے پونچھ کی جانب جانے والی
ایک مسافر بس (JK02W0445 )تحصیل منڈی کے مقام پرشاہراہ سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے سب ضلع اسپتال منڈی میں پہنچایا گیا ہے۔پولیس اور مقامی لوگوں نے راحت و بچاؤ کی کاروائیاں شروع کردی ہیں ۔ مزید تفصلات کا انتظار ہے ۔