ٹوکیو، 4 جنوری (یو این آئی/ژنہوا) جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا اور اس کے آس پاس 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے بعد جمعرات کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد 78 ہو گئی۔
قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اشیکاوا کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر و جیما نے کل 44 اموات کی تصدیق کی ہے۔ سلسلہ وار
زلزلے سے پانی کے پائپوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے جمعرات کی صبح تک ، اشی کاوا کے کچھ حصوں میں تقریباً 95,000 گھروں کو پانی کی سپلائی متاثر ہو گئی۔ نئے سال کے دن اشی کا وا اور آس پاس کے علاقوں میں 7.6 شدت کے زلزلے کے تین دن بعد سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ملبے اور ٹوٹی سڑکوں نے تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں چیلنجز میں اضافہ کر دیا ہے۔