ٹوکیو 3 جولائی (یو این آئی / اسپوتنک) جاپان کے شیزاوکا صوبے میں ، حالیہ تودے گرنے اور نئے تودے گرنے کے خدشات کے فورا بعد ہی ہفتے کے روز 35،500 سے زائد افراد کے گھروں کو خالی کرا لیا گیا اور ہر ایک کو محفوظ
مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔
قومی میڈیا کے مطابق اتامی شہر میں 20 کے قریب افراد لاپتہ ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 10 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ واقعہ شدید بارش کی وجہ سے پیش آیا ہے۔