the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی: دہلی کے جامعہ نگر کے مختلف مقامات پر گولیاں چلنے سے سنسنی پھیل گئی ۔اس گولی باری میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کا علاج ایمس ٹراما سنٹر میں چل رہا ہے ۔اور ایک کی حالات تشویشناک بتائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ نگر علاقہ کے ابو الفضل ، شاہین باغ اور نور نگر علاقوں میں گولی باری کے وارداتیں ہوئی ہیں۔

ان میں ایک شاہین باغ معاملہ میں شادی سے پہلے ہی ایک سر پھرے نے اپنے دوست کو گولی ماردی۔زخمی کی شناخت افسان نام سے ہوئی اور اسے علاج کے لئے اسپتال لیجایا گیا۔پولیس کے مطابق افسان شاہین باغ علاقہ میں اپپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔

اس کے علاوہ



ابو الفضل انکلیو اورنور نگر علاقہ میں بھی گولی چلنے کی وارداتیں سامنے آئیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام دانش ہے ۔جس کی افسان کی سالی سے شادی ہونے والی ہے۔

اس بات کو لے کر ان دونوں میں کچھ نا اتقاقی چل رہی تھی۔اتوار کی صبح دانش شاہین باغ کے علاقہ میں ملاقات کے لئے آیاتھا۔اور دوران گفتگو ان دونوں میں بحث و تکرارا شروع ہوگئی اسی بیچ دانش نے افسان پر گولی چلادی۔اس واردات کے بعد علاقائی لوگوں نے دانش کو پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کردی۔

اور پولیس کو اطلاع دی گئی ۔پولیس نے کہا کہ ہم معاملہ کی جانچ کررہے ہیں تاہم ابھی افسان او ردانش دونوں کے بیا نات درج نہیں کئے گئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.