ذرائع:
مہاراشٹر کے پال گھر میں جے پور- ممبئی پاسنجر ٹرین میں پیش آئے فائرنگ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ ٹرین گجرات سے ممبئی آرہی تھی۔ مرنے والوں میں ایک آر پی ایف اے ایس آئی سمیت 3 مسافر شامل ہیں۔ آر پی ایف کے کانسٹیبل چیتن نے سب کو گولی مار دی ۔
فائرنگ کا یہ واقعہ واپی سے بوریویلیمیرا روڈ اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ جی آر پی ممبئی کے جوانوں نے ملزم کانسٹیبل کو میرا روڈ بوریولی سے گرفتار کیا اور اس کے بعد ملزم کو بوریولی پولیس اسٹیشن لایا گیا۔
یہ واقعہ جے پور ایکسپریس (ٹرین
نمبر 12956) کے کوچ نمبرB5 میں صبح 5.23 بجے پیش آیا۔ آر پی ایف جوان اور اے ایس آئی دونوں ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ اسی دوران کانسٹیبل چیتن اور اے ایس آئی تکارام کے درمیان کسی بات پر زبردست بحث و تکرار ہوئی، جس پر کانسٹیبل چیتن نے اے ایس آئی پر اچانک فائرنگ کردی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اس نتیجے میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ممبئی کے ڈی سی پی ویسٹرن ریلوے سندیپ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ لیکن سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ اگر اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی تو پھر اسے ڈیوٹی پر کیوں تعینات کیا گیا؟