: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میلان، 11 مئی (ذرائع) شمالی اٹلی کے شہر میلان میں ایک بڑے حادثے کی خبر ہے۔ پارکنگ میں کھڑی کار میں دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ مقامی نیوز چینل SkyTG24 نے میلان میں پوٹرو رومانا سے فوٹیج جاری کی۔ فوٹیج میں گاڑیوں کو جلتے اور سیاہ دھواں نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آگ
لگنے کے واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔ مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 5 کاریں اور 2 دیگر گاڑیاں آگ کی زد میں آگئی ہیں۔ ابتدائی معلومات میں بتایا جا رہا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی کار کے گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی۔