: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مدھیہ پردیش میں ایک غیر متوقع واقعہ سامنے آیا ہے۔ آئی ٹی حکام نے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کے گھر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران اس کے گھر میں تین مگرمچھ پائے گئے۔ حکام کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ہرونش سنگھ راٹھور پر ٹیکس چوری کا الزام ہے۔ جس کے نتیجے میں آئی ٹی حکام نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس وقت راٹھوڈ کے گھر کے تالاب میں تین مگرمچھ نظر آئے۔ فوری طور پر محکمہ جنگلات کے افسران کو اطلاع دی گئی۔اس دوران راٹھوڈ کے ساتھ سابق کونسلر راجیش کیشروانی کے
گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔ حکام نے پایا کہ راٹھوڑ 155 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث تھا۔ حکام نے بتایا کہ انہیں اس کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد اور کروڑوں مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات ملے ہیں۔ حکام کو راٹھوڈ کے گھر سے دستاویزات ملے جن سے پتہ چلتا ہے کہ کیشروانی نے 140 کروڑ روپے کا ٹیکس چوری کیا تھا۔ معلوم ہوا کہ دونوں ایک کاروبار میں شراکت دار تھے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھوڈ نے 2013 کے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے والد ہرنام سنگھ راٹھور نے مدھیہ پردیش میں بطور وزیر خدمات انجام دیں۔