حیدرآباد 4اگست(یواین آئی)کمشنر بلدیہ اور دیگر عہدیداروں کو دی گئی بریانی میں کیڑے پائے گئے جس کے بعد اس ہوٹل کو مہربند کردیاگیا اور اس پر 50ہزار روپئے
جرمانہ عائد کیاگیا۔
تلنگانہ کے ضلع نرمل میں یہ واقعہ پیش آیا۔
کمشنر بلدیہ بالاکرشنا اپنے دیگر اسٹاف کے ساتھ اس ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے گئے تھے۔