سری نگر ، 26 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مشھل سیکٹر میں جاری تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا
دعویٰ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں
آپریشن ہنوز جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے
کپواڑہ کے مھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کپواڑہ کے مزحل سیکٹر میں جمعرات کی صبح آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کا تبادلہ رک جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پہلے دو اور بعد ازاں مزید تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں۔