ذرائع:
نیویارک:ہندوستانی طالب علم شریاس ریڈی بینیگیری کی امریکہ میں مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ یہ واقعہ امریکہ کے اوہائیو میں پیش آیا اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن پولیس نے دعویٰ کیا کہ شریاس ریڈی کی موت کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ شریاس ریڈی کے والدین کاتعلق حیدرآبادسے ہے۔شریاس ریڈی سنسناٹی میں لنڈرن اسکول آف بزنس میں زیرتعلیم تھے۔
نیویارک میں ہندوستانی قونصلیٹ نے شریاس ریڈی کی موت کے
بارے میں ٹویٹ کیا۔اورکہاکہ اوہائیو میں ہندوستانی نژاد طالب علم شریاس ریڈی بینیگیری کی موت سے گہرا رنج ہوا۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ہم طالب علم کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستانی قونصل خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ شریاس ریڈی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ جاریہ سال یہ چوتھا واقعہ ہے۔ 2024 کے آغاز کے ایک ماہ کے اندر امریکہ میں چار ہندوستانی طلباء کی موت نے ہلچل مچا دی ہے۔ جنوری کے مہینے میں نیل اچاریہ، وویک شائنی اور اکول دھون نامی تین طالب علموں کی موت ہو گئی تھی۔