: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 21 اکتوبر (یو این آئی) حیدر آباد میں اتوار کی دو پہر عثمان ساگر ریزروائر کی کرسٹ گیٹ سے ایک ڈرامائی بچاو آپریشن میں 8 فٹ کے اژدھے کو بچایا گیا۔ تقریباً 20 کلو گرام وزنی اس اژدھے کو واٹر بورڈ کے عملے نے دیکھا جس نے فوری طور
پر شہر میں قائم سانپوں کو بچانے والی تنظیم فرینڈز آف اسنیکس سوسائٹی کو اس بات کی اطلاع دی۔ بعد ازاں سوسائٹی کے رکن اور اپر ساد وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اژدھے کو کرسٹ گیٹ پر الجھا ہوا پایا، ور اپر ساد نے رسی کی مدد سے گیٹ پر اترنے میں کامیابی حاصل کی۔