: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/3جنوری(ایجنسی) ہندوستانی نیوی کا ایک ایک مگ-29 کے (مگ -29K) لڑاکا طیارہ گوا ہوائی اڈے پر رن وے سے آگے نکل کر حادثے کا شکا ر ہوگیا- اور اسکے بعد ا سمیں آگ لگ گئی- جہاز کو چلا رہے تریبیتی پائلٹ محفوظ باہر نکلنے میں
کامیاب رہے- نیوی بیس کے اندر بنے ہوائی اڈے کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایئر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے- اور آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے- یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرینی پائلٹ کی طرف سے چلایا جارہا جہاز ٹیک آف کے لیے طے جگہ سے آگے نکل گیا-