: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی، 22 جولائی (ذرائع) ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس برہم پترا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ جنگی جہاز ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں تھا، جب اتوار کی شام کو آگ لگ گئی تھی جسے پیر کی صبح تک بجھا دیا گیا تھا۔تاہم اب
یہ جنگی جہاز ایک طرف جھک گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایک ملاح بھی لاپتہ ہے۔ اتوار کی شام کو آگ لگنے کے واقعے کے بعد پیر کی دوپہر جہاز کو ایک طرف جھکا ہوا دیکھا گیا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود جہاز کو سیدھی پوزیشن پر نہیں لایا جا سکا۔