the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ 10 مئی (یو این آئی) اترپردیش میں ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ آئے آندھی طوفان سے درخت اور دیوار گرنے سے اٹاوہ، آگرہ، علی گڑھ، کانپور دیہات، متھرا وغیرہ اضلاع میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آندھی طوفان میں مارے گئے لوگوں کے تئیں افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے متعلقہ اضلاع کے حکام کو متاثرین کے اہل خانہ کو مالی مدد اور زخمیوں کے علاج کے لئے مناسب انتظام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
اٹاوہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو دیر شام آئے آندھی طوفان سے جسونت نگر تحصیل میں ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر



ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ جتیندر کمار کشواہا نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر شام آئے آندھی طوفان سے جسونت نگر تحصیل کے پچپیڑا گاؤں میں رتن سنگھ(63 )، بچپوري کھیڑا میں عقیل احمد (50 ) ، روكونپرا میں ارملا دیوی (40 ) کی اور كرسینا میں واقع پنجابی ڈھابا پر 45 سالہ اوم پرکاش کی موت ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں آندھی کے دیگر واقعات میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جسونت نگر تحصیل میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ’ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ ‘ سے مالی مدد دی جا رہی ہے۔ 
یو این آئی۔ شا پ۔ 0849

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.